بھارتی اداکارہ شاہانہ کی موت، شوہر کو حراست میں لے لیا گیا

ماڈل سے اداکارہ بننے والی ملیالم زبان کی فنکارہ نے اپنے قتل سے قبل اپنی 22ویں سالگرہ منائی تھی

پیر 16 مئی 2022 12:16

بھارتی اداکارہ شاہانہ کی موت، شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) بھارتی اداکارہ اور ماڈل شاہانہ جنوبی ریاست کیرالا میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔پولیس نے شاہانہ کے خاندان والوں کی جانب سے متوفیہ پر تشدد کے الزام پر شوہر سجاد کے خلاف کیس درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

شاہانہ کے ایک رشتہ دار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ و ماڈل گھریلو تشدد کا شکار رہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پڑوسی متعدد بار ان پر ہونے والے تشدد کے گواہ ہیں۔ماڈل سے اداکارہ بننے والی ملیالم زبان کی فنکارہ نے اپنے قتل سے قبل اپنی 22ویں سالگرہ منائی تھی۔ایڈورٹائزنگ ماڈل سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی شاہانہ نے حال ہی میں ایک تامل فلم میں کام کیا تھا، علاوہ ازیں وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 12:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :