جانوروں کو فلموں میں استعمال نہ کرنے کے عہد پر پوجا بھٹ کیلئے ایوارڈ

پوجا بھٹ نے بطور فلم ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز 2004 کی فلم پاپ سے کیا جس میں جان ابراہم اور اودیتا گوسوامی اسٹارز تھے

پیر 16 مئی 2022 12:16

جانوروں کو فلموں میں استعمال نہ کرنے کے عہد پر پوجا بھٹ کیلئے ایوارڈ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، فلم ڈائریکٹر اور فلمساز پوجا بھٹ پہلی بھارتی ڈائریکٹر ہیں جنہیں پیٹا (PETA) ایوارڈ دیا گیا ہے یہ ایوارڈ انہیں ان کے اس عہد پر دیا گیا ہے کہ وہ فلموں میں جانوروں کو کبھی بھی استعمال نہیں کریں گی اور ضرورت پر صرف گرافکس کا استعمال کریں گی۔پوجا بھٹ نے یہ ایوارڈ ملنے پر پیٹا انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انہوں نے پیٹا انڈیا کے سی ای او کی جانب سے جاری کیے گئے خط کا عکس بھی شیئر کیا۔خط میں پوجا کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کے ساتھ کہا گیا کہ ان کا یہ اقدام اور عہد دنیا بھر کے فلمسازوں کے لیے ایک تحارک اور رہنمائی کا سبب بنے گا، جس سے سیٹ پر جانور دباؤ اور انجری سے محفوظ رہیں گے۔واضح رہے کہ پوجا بھٹ نے بطور فلم ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز 2004 کی فلم پاپ سے کیا جس میں جان ابراہم اور اودیتا گوسوامی اسٹارز تھے، جبکہ انہوں نے 2006 میں ہالیڈے، 2007 میں دھوکا، 2010 میں کجرارے اور 2012 میں جسم ٹو کی ہدایت کاری کی۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 12:16:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :