آنجہانی اداکار روبن ولیمز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:56

آنجہانی اداکار روبن ولیمز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار روبن ولیمز کی نئی فلم، اے میری فریگن کرسمس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ ہنسی کی پھلجڑیاں چھوڑتی یہ فلم سات نومبر کو ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

اے میری فریگن کرسمس کی کہانی ہے ایسے گھرانے کی جو منانے نکلتا ہے کرسمس دادا دادی کے گھر میں ، خاندان کے بیچ پہنچ کر پتا چلتا ہے کہ بیٹے کا تحفہ تو ابا جی گھر پر ہی بھول آئیں ہیں۔ بس اسی کو لینے کیلئے واپس جاتے ہیں اور پھر یہیں سے اوٹ پٹانگ حرکتوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ہنستی مسکراتی یہ فلم7 نومبر کو آرہی ہے ۔

وقت اشاعت : 15/10/2014 - 12:56:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :