ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی ساتویں برسی 16مئی بروز پیر منائی گئی

پیر 16 مئی 2022 19:02

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی ساتویں برسی 16مئی بروز پیر منائی گئی۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی تھیں۔ظل ہما 21فروری 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظل ہما تھیں۔

(جاری ہے)

ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ء میں پورا کیا۔ شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا اور وہ16 مئی 2014ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 19:02:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :