فلموں کا شوق ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں‘ عاطف اسلم

منگل 17 مئی 2022 00:07

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوانے میں کہاں تک کامیاب ہواہوں یہ تو ناظرین ہی بہتر بتائیں گے۔ ذاتی طور پر سیریل سنگ ماہ میں کام کرکے بہت لطف آیا جس کاتصور بھی نہیں کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے ایک ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیریل میں اداکارہ کبریٰ خان اور ہانیہ عامر بھی ان کے مدمقابل فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جو کام سینئر فنکاروں نعمان اعجاز ، ثانیہ سعید، دیگر کے ساتھ کرکے لطف آیااس کو بیان نہیں کر سکتا ۔کیریئر کی پہلی فلم بول میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تھا جو ماہرہ خان کی بھی پہلی فلم تھی۔اب اگرفلم کی آفرہوئی تو سوچو ں گا۔ ویسے فلموں کاشوق تواپنی گیتوں کی ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں۔ البتہ نئی سیریل کے لئے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 00:07:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :