کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کی آواز میں خصوصی گانا ریلیز

پیر 16 مئی 2022 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ شئے گِل کی سحر انگیز آواز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا منزل ریلیز کردیا گیا ہے۔عاطف اسلم اور شئے گِل کی آواز میں یوٹیوب پر ایک خصوصی گانا منزل ریلیزکیا گیا ہے۔یہ خصوصی گانا امریکی سفارت خانے کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں اداکارہ ثروت گیلانی اداکارہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔اس خصوصی گانے کے ذریعے عاطف اسلم اور شئے گِل پرسکون اور روح کو چھولینے والی آواز میں امید اور استقامت کا ایک حوصلہ افزا پیغام دیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔جبکہ اس گانے کے بول نامور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں جوکہ اپنی کتابوں اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز اور آر لیڈی آف ایلیس کے لیے بہت مشہور ہیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 23:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :