مریم نواز دکھنے میں جوان لگتی ہیں، یاسر نواز

لیگی رہنماء سمجھدار اور باوقار سیاستدان ہیں، اداکار وہدایتکار کی گفتگو

پیر 16 مئی 2022 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھنے میں جوان لگتی ہیں۔یاسر نواز حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے جس دوران انھوں نے فلم چکر کی کاسٹ اور پروڈکشن کے حوالے سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دوران شو میزبان نے یاسر نواز کے سامنے مختلف مشہور شخصیات کا نام لے کر ان سے رائے طلب کی کہ ان شخصیات کو دیکھ کر کیا ذہن میں آتا ہے جس کے جواب میں یاسر نواز نے دلچسپ جوابات دیئے۔لیگی رہنما سے متعلق یاسر نے کہا کہ مریم نواز کو جوان تو نہیں کہہ سکتا لیکن وہ دکھنے میں جوان لگتی ہیں جبکہ مریم نواز ایک سمجھدار اور باوقار سیاستدان ہیں۔یاسر نواز کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید کو ذہن میں رکھوں تو بیوی، بیوی کا خوف اور پکڑے جانے کا ڈر ذہن میں گردش کرنے لگتا ہے۔عامر لیاقت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر یاسر نواز نے کہا کہ انھیں دیکھ کر شادیاں ، شہنائیاں اور اسٹیج ہی ذہن میں آتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2022 - 23:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :