نوازشریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا، گفتگو

پیر 16 مئی 2022 21:39

نوازشریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھاکہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا۔عدنان صدیقی نے کہاکہ ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/05/2022 - 21:39:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :