امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر بڈھا کہنے اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب مل گیا

میری دعا ہے جب تم معمر ہوجاؤ تو تمہارا کوئی مذاق نہ اڑائے‘لیجنڈری اداکار کا جواب

منگل 17 مئی 2022 11:51

امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر بڈھا کہنے اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب مل گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر بڈھا کہنے اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب مل گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار نے سوشل میڈیا پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ’صبح بخیر‘ لکھ کر پوسٹ شیئر کی جس پر ایک صارف نے انہیں طعنہ دیتے ہوئے کہا آپ نے بہت جلدی ’گڈ مارننگ وش‘ نہیں کردیا ۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے جواب دیا کہ میں ساری رات کام میں مصروف تھا اسی لیے دیر سے اٹھا اور مداحوں کو صبح بخیر کہا، اگر اس سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی چاہتا ہوں۔دریں اثنا ایک اور صارف نے بالی ووڈ کے شہنشاہ پر نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کی کہ ’ابے بڈھے، یہ گڈ مارننگ کا وقت نہیں، دوپہر ہوچکی ہے۔‘ جس پر امیتابھ بچن نے کہا میری دعا ہے جب تم معمر ہوجاؤ تو تمہارا کوئی مذاق نہ اڑائے۔لیجنڈری اداکار کی جانب سے اس شاندار جواب پر مخالفین کا منہ بند ہوگیا، اس موقع پر امیتابھ کے مداحوں نے ایسے ردعمل کی تعریف کی۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 11:51:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :