وکی کوشل کے والد نے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا

وکی کوشل کے والد نے بیٹے کی سالگرہ پر ان کے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کردی

منگل 17 مئی 2022 11:51

وکی کوشل کے والد نے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے شوہروکی کوشل 34 برس کے ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کیمطابق حال ہی میں بالی ووڈ کی باربی بی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والیاداکاروکی کوشل 34 برس کے ہوگئے ہیں، اس موقع پر ان کیوالد نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

وکی کوشل کے والد شام کوشل نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بیٹے کے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں وکی اپنے والد کی گود میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی دونوں کی حالیہ تصویربھی موجود ہے۔شام کوشل نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہیکہ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو پٴْتر، ہمیشہ سلامت رہو، تمہارے جیسا بیٹا ملنیپر فخر ہے رکھا!۔یاد رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، آخری مرتبہ اداکار اپنی فلم سردار اٴْدھم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے جبکہ جلد ان کی نئی فلم گووندا نام میرا سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 11:51:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :