معروف پاکستانی گلوکار علی ظفرکی 42 ویں سالگرہ 18مئی بدھ کو منائی جائے گی

منگل 17 مئی 2022 21:11

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفرکی 42 ویں سالگرہ 18مئی بدھ کو منائی جائے گی
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) معروف پاکستانی گلوکار علی ظفرکی 42ویں سالگرہ 18مئی بدھ کو منائی جائے گی۔گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ’’حقہ پانی‘‘ کے گانے ’’چھنو کی آنکھ میںاک نشہ ہے‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے بھارتی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی اور انہیں اوپر نیچے بھارتی فلموںکی آفرز ہونے لگیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب زیادہ سنے جانے والے گلوکار ہیں پاکستان اور بھارت میںموسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 21:11:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :