اداکارہ رانی کی 29ویں برسی 27مئی کو منائی جائے گی

منگل 17 مئی 2022 23:51

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی معروف اداکارہ رانی کی 29ویں برسی 27مئی کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، انہوںنے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی تاریخی فلم امرائوجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں شامل کردیا۔

رانی نے فلم انجمن، تہذیب،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن،جند جان، کوچوان، دنیا مطلب دی سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی اداکار وحید مراد اور شاہد کے ساتھ فلمی جوڑی بہت کامیاب رہی۔اداکارہ رانی نے جہاں فلموں میں لازوال کردار نبھائے وہیں انہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔اداکارہ رانی کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے 27 مئی 1993 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2022 - 23:51:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :