نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو وائرل

منگل 17 مئی 2022 18:54

نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز کی جانب سے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں نعمان اعجاز کو دلچسپ ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، نعمان اعجاز کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو، انجوائے کریں۔‘لیجنڈری اداکار کی اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 17/05/2022 - 18:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :