محمد نوازشریف سے عدنان صدیقی کی ملاقات، تصویر شیئر کردی

قائد (ن) لیگ کو اپنی فلم دم مستم دیکھنے کی دعوت

منگل 17 مئی 2022 18:54

محمد نوازشریف سے عدنان صدیقی کی ملاقات، تصویر شیئر کردی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے معروف اداکار عدنان صدیقی نے لندن میں ملاقات کی ہے۔ فلم دم مستم کی پروموشن کیلئے ٹیم برطانیہ کے دورے پر ہے۔ جہاں عدنان صدیقی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد (ن) لیگ کے ساتھ بہت زبردست ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید اوپر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو اپنی فلم دم مستم دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

وقت اشاعت : 17/05/2022 - 18:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :