معروف بھارتی اداکارہ کی کاسمیٹکس سرجری کے دوران موت

چیتھانہ کی موت ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی‘اداکارہ کے والد نے ایف آئی آر درج کروا دی

بدھ 18 مئی 2022 11:40

معروف بھارتی اداکارہ کی کاسمیٹکس سرجری کے دوران موت
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) بھارت کی معروف اداکارہ چیتھانہ راج کاسمیٹکس سرجری کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکارہ چیتھانہ راج بنگلورو کے نجی اسپتال میں جسم کی اضافی چربی کو کم کروانے کیلیے آپریشن کروا رہی تھی جو ان کی موت کا باعث بنا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے والد نے کاسمیٹکس سینٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ چیتھانہ کی موت ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی کو چیتھانہ کی سرجری ہوئی اور آپریشن کے کچھ دیر بعد ہی اداکارہ کے پھیپھڑوں میں گندا پانی جمع ہوا جو سانس لینے میں تکلیف کا باعث بنا مگر انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حالت شدید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں رکھنا تھا مگر کاسمیٹکس سینٹر میں انتہائی نگہداشت کا وارڈ بھی موجود نہیں تھا جہاں چیتھانہ کی سرجری کی گئی۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 11:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :