یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کانز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب

بدھ 18 مئی 2022 14:30

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  کا کانز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب  سے   ویڈیو خطاب
کانز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) جنوبی فرانسیسی ریزورٹ ٹاؤن میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو کانز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا جس پر سامعین حیرت زدہ رہ گئے ۔ انہوں نے سامعین سے کہا کہ آخر میں نفرت ختم ہو جائے گی اور آمر مر جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران سنیما کی طاقت کا حوالہ دیا، بشمول چارلی چپلن کی فلم "دی گریٹ ڈکٹیٹر" جس میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں آج یہ ثابت کرنے کے لیے ایک نئے چپلن کی ضرورت ہے کہ سنیما خاموش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکیا سنیما خاموش رہے گا، یا بولے گا؟ کیا سنیما اس سے باہر رہ سکتا ہے؟سامعین نے ان کی تقریر کے آخر میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور ان کو خوب داد دی۔یاد رہے کہ زیلنسکی 2019 میں یوکرین کے صدر منتخب ہونے سے قبل اداکار اور کامیڈین رہ چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 14:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :