عامر لیاقت حسین کو غرور نے ڈبویا ہے، مشی خان

آپ نے مرحوم جنید جمشید کی والدہ کیلئے جو کچھ آن ایئر کہا تھا میں وہ سن کر دنگ رہ گئی تھی، میری والدہ کیلئے ایسے کہتے تو منہ توڑ دیتی غرور کا سر نیچا ہی ہوتا ہے، اپنا علاج کروائیں ،یہاں سے جلد از جلد چلے جائیں ،آپ کی ایک دھیلے برابر بھی عزت نہیں ہے، اداکارہ

بدھ 18 مئی 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو غرور نے ڈبویا ہے۔ مشی خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں انہیں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ عامر لیاقت حسین جو ہر روز کیمرہ آن کرکے اپنی ناکام ترین اداکاری شروع کردیتے ہیں کبھی رونا رورہے ہوتے ہیں، کبھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ میں پاکستان چھوڑ کر جارہا ہوں تو بھئی کب جارہے ہیں ۔

انہوں نے عامر لیاقت حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ٹکٹ کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپ کا ون وے ٹکٹ کرواتے ہیں تاکہ آپ ملک سے باہر جاکر سکون کریں اور اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ کا جو غرور ہے ناں، اس نے آپ کو ڈبو دیا ہے اور مکافاتِ عمل بھی ہے۔ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کو یاد دلایا کہ آپ نے مرحوم جنید جمشید کی والدہ کے لیے جو کچھ آن ایئر کہا تھا میں نے وہ سنا تھا اور وہ سن کر میں دنگ رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہوہ تو جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے کہ انہوں نے سب سن کر صرف اتنا کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو یہ سب سن کر بہت زیادہ دکھ پہنچا ہے اور اس کے بعد ان کی وفات ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے اگر آپ میری والدہ کیلئے یہ کہتے تو میں آپ کی آکر طبیعت صاف کرکے آپ کا منہ توڑ دیتی۔مشی خان نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ غرور کا سر نیچا ہی ہوتا ہے، اپنا علاج کروائیں اور یہاں سے جلد از جلد چلے جائیں کیونکہ اب یہاں آپ کی ایک دھیلے برابر بھی عزت نہیں ہے، آپ کے رونے پیٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب بہت دیر ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 23:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :