عدنان صدیقی کی سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید

میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی،ایسی جعلی ،بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے تصدیق کی جائے، بیان

بدھ 18 مئی 2022 23:29

عدنان صدیقی کی سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی نے سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے عدنان صدیقی کی ملاقات کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔تاہم اب عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔اداکار نے لکھا کہ ایسی جعلی اور بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

وقت اشاعت : 18/05/2022 - 23:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :