پاکستان فلم انڈسٹری ابھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی کہ نئے چہروں کا رسک لیاجاسکے‘غزل شاہ

ڈائریکٹر و پروڈیوسرزکو عوامی پسندکا خیال رکھنا چاہیئے کہ وہ فلموں میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں

جمعرات 19 مئی 2022 12:52

پاکستان فلم انڈسٹری ابھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی کہ نئے چہروں کا رسک لیاجاسکے‘غزل شاہ
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان فلم انڈسٹری ابھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی کہ نئے چہروں کو کاسٹ کرنے کا رسک لیاجاسکے ہمیں نئی جنریشن کی پسندناپسندکا خیال رکھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارمعروف اداکارہ،گلوکارہ،بیوٹیشن و اینکر غزل شاہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

غزل شاہ کا کہناتھا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں انہیں دیکھتے ہوئے ہم نئے چہروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا رسک نہیں لے سکتے یہ سیدھا سیدھا پیسوں کا ضیاع ہے ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے وگرگوں حالات کو سنبھالا دینے کے لیئے ہمیں اچھی سٹوری اور اچھی کاسٹ کو لے کر فلم بنانی ہوگی کیونکہ ہماری فین فالونگ معروف اداکاروں کی زیادہ ہے نئے چہروں کو عوام دیکھنا ہی نہیں چاہتی اس لیئے اپنی رقم اور فلم کو ڈوبنے سے بچانے کے لیئے اچھی سٹوری،اچھا میوزک اور ناموراداکاروں کو لینا ہوگا ہماری فلم انڈسٹری کے ہدائتکاروں اور پروڈیوسرز کو اس طرف خاص توجہ دینی ہوگی پھر ہی ہم اپنی فلم انڈسٹری کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔

غزل شاہ نے مذید کہا کہ ان دنوں وہ اپنے دو نئے میوزک پروجیکٹس میں مصروف ہیں ان کے پرستار بہت جلد ان کے میوزک ویڈیوز کو انجوائے کرینگے۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 12:52:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :