کینز فلم فیسٹول 28مئی تک جاری رہے گا

جمعرات 19 مئی 2022 14:20

کینز فلم فیسٹول 28مئی تک جاری رہے گا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) فرانس کے پُر فضا مقام کینز میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ کینز فلم فیسٹیول 28مئی تک جاری رہے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ دو برس کورونا وائرس کی عالمی کی وبا وجہ سے متاثر ہونے والا یہ ایونٹ اس سال مکمل رونقوں کے ساتھ شروع ہوا ہے، 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے کینزفلم فیسٹیول ملتوی کر دیا گیا تھا جب کہ 2021 میں فلم فیسٹیول جولائی میں سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رواں برس کینزفلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ فرانسیسی اداکار ونسنٹ لنڈن ہیں جب کہ جیوری کے ارکان میں بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون، امریکی اداکارہ ربیکا ہال، امریکی ہدایت کار جیف نکلز، فرانسیسی ہدایت کار لیج لی، نارویجین ہدایت کار یوکم ٹریئر، سوئڈش اداکارہ نومی راپوس، اطالوی اداکارہ جیسمن ٹرنکا اور ایرانی ہدایت کار اصغر فرحدی شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس کینز فلم فیسٹیول میں روس کے سرکاری وفود کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے البتہ فیسٹیول میں جلاوطن روسی ہدایت کار کیرل سریبرینیکف کی فلم 'ٹائیکوفسکی وائف' نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 14:20:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :