کریتی سینن بھی پسوڑی کی دیوانی ہوگئیں

جمعرات 19 مئی 2022 18:11

کریتی سینن بھی پسوڑی کی دیوانی ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی سیلیبرٹیز کو بھی خوب پسند آیا ہے، جس میں بھارتی اداکارہ کریتی سینن بھی شامل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنالی ہے پڑوسی ملک میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے اور اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز اور بھارتی اداکارہ شہناز گل کے بعد ایک اور اداکارہ کو پسوڑی گانا بہت پسند آیا ہے، اداکارہ کریتی سینن نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

وقت اشاعت : 19/05/2022 - 18:11:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :