شوٹنگ کے دوران پینے کا پانی بھی جم گیا، پرینیتی چوپڑا کی سخت سردی میں شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

مائنس 12 ڈگری سیلسیس میرا اب تک کا سب سے ٹھنڈا شوٹ ہے، مگر سب سے اچھی بات یہ تھی میرے ہیرو کو بھی ایک پتلا لباس پہننا پڑا اور میرے ساتھ سردی محسوس کرنی پڑی،اداکارہ

جمعہ 20 مئی 2022 22:30

شوٹنگ کے دوران پینے کا پانی بھی جم گیا، پرینیتی چوپڑا کی سخت سردی میں شوٹنگ کی ویڈیو وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہارڈی سندھو کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی آنیوالی نئی فلم کے سیٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتی اپنے ساتھی اداکار اور گلوکار ہارڈی سندھو کے ساتھ کسی اونچائی والے مقام پرموجود ہیں جہاں شدید ٹھنڈ ہے، وہ مائنس 12ڈگری سیلسیس میں شوٹنگ کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہاں اتنی سردی ہے کہ ہم شوٹنگ کے دوران پانی بھی نہیں پی سکے کیونکہ پینے کا پانی جم گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہمارے ڈائریکٹر کی داڑھی سے لے کر شوٹنگ کے کیمرے تک سب جم گیا ہے اور ہارڈی اس وقت ہیٹر والے کمرے میں سو رہا تھا۔

اداکارہ نے برقہ اور اس کے اوپر گرم جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہارڈی بھی ہلکے کپڑوں کے اوپر صرف ایک جیکٹ پہنے ہوئے ہیں کیو نکہ وہ فلم کے کسی سین کی شوٹنگ کرنے والے تھے۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، پرینیتی نے کیپشن میں لکھا کہ، مائنس 12 ڈگری سیلسیس میرا اب تک کا سب سے ٹھنڈا شوٹ ہے، مگر سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میرے ہیرو کو بھی ایک پتلا لباس پہننا پڑا اور میرے ساتھ سردی محسوس کرنی پڑی۔اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے ان سے فلم کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تاہم اداکارہ کونسی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 22:30:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :