حدیقہ کیانی کی تصویرٹائمز اسکوائر پر آویزاں

ہفتہ 21 مئی 2022 15:14

حدیقہ کیانی کی تصویرٹائمز اسکوائر پر آویزاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک میںٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے۔حدیقہ کیانی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کے ایکوئل پاکستان کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگے اشتہار میں بطور ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھگلوکارہ کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں اپنی تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 15:14:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :