فلم "تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار" کا گانا 'فضاؤ ں میں 'ریلیز

ہفتہ 21 مئی 2022 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) رومانوی اورکامیڈی پاکستانی فیچر فلم "تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار" کے گانے 'فضاؤ ں میں 'کے باقاعدہ طور ریلیز کر دیا گیا۔یہ گانا استاد فتح علی خان نے گایاہے جس کو ملک عقیل اور سعیدہ امتیاز پر فلمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم 3 جون 2022 کو پورے پاکستان میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فیاض ادریس کی ہدایت کاری اور اسفند یار طارق اعوان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں ملک عقیل، سعیدہ امتیاز، نعمان حبیب، مائرہ بنگش اور معروف ٹی وی اداکارہ لیلیٰ زبیری شامل ہیں۔ کہانی کالج کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو جدید دور کی محبت کی کہانی ہے جس میں کچھ دلچسپ موڑ ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 15:44:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :