مجھے آئی پی ایل میں شامل کرنے والی ٹیم خوش قسمت ہوگی، عامر خان

ہفتہ 21 مئی 2022 18:56

مجھے آئی پی ایل میں شامل کرنے والی ٹیم خوش قسمت ہوگی، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ مجھے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل کرنیوالی ٹیم خوش قسمت ہوگی، بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روی شاستری کو میری سفارش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکار نے گزشتہ ہفتوں ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اچھی کرکٹ کھیلتا ہوں، مجھے بھی آئی پی ایل میں شامل کیا جائے جس پر روی شاستری نے اپنا ردعمل دیا کہ عامر خان کو ’فوٹ ورک‘ پر کام کرنے کی ضررت ہے جس کے بعد شاید کوئی ٹیم انہیں اپنے ساتھ رکھ لے۔

سابق بھارتی کپتان اور کوچ کے ردعمل پر عامر خان نے نئی ویڈیو جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ روی شاستری کے تبصرے سے مجھے مایوسی ہوئی، میرا فوٹ ورک بالکل ٹھیک ہے اور یہ جاننے کے لیے روی کو ’لگان‘ فلم دیکھنا ہوگی۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ جو بھی آئی پی ایل کی ٹیم مجھے موقع دے گی وہ خوش قسمت ٹیم ہوگی اور روی کو صحیح سے میری سفارش کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 18:56:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :