فلم ’’شارٹ کٹ‘‘ عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 21 مئی 2022 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) اداکارہ ثنا کی فلم ’’شارٹ کٹ‘‘ عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کا 80فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کر کے اسے عید الاضحی پر سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم میں ناموراداکارہ ثنا،جگن کاظم، نسیم وکی ،گوشی خان، سخاوت ناز، نوازانجم اوراحمدنوازسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم میںپہلی مرتبہ گوشی خان ولن کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور اس کے لئے انہوں نے اپنے سرکے بال بھی منڈوا ئے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 23:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :