معروف پاکستانی کلاسیکی گلوکار استاد حامد علی خان 21 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت میں پی این سی اے کے زیر اہتمام شام موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء ) معروف پاکستانی کلاسیکی گلوکار استاد حامد علی خان منگل کے روز وفاقی دارلحکومت میں پاکستان نیشنل کونسل برائے آرٹس کے زیر اہتمام شام موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پی این سی اے کے زیر اہتمام اس شام موسیقی کا انعقاد 21 اکتوبر بروز منگل کو کیا جائے گاجس کا عنوان ”موسیقی کی ایک شام“ دیا گیا ہے ۔ محفل موسیقی پاکستان نیشنل کونسل برائے آرٹس کے آدیٹوریم میں شام 7 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں وفاقی دارلحکومت سے کلاسیکی موسیقی کے شائقین کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ تقریب کے دوران پاکستان نیشنل کونسل برائے آرٹس کے ڈی جی توقیر ناصر بھی شرکت کریں گے ۔

وقت اشاعت : 16/10/2014 - 20:54:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :