آسٹریلوی ناول نگار رچرڈ فلینگن نے مین بوکرکا پرائز جیت لیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:00

آسٹریلوی ناول نگار رچرڈ فلینگن نے مین بوکرکا پرائز جیت لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) زمانہ جنگ پر مشہور ناول لکھنے والے آسٹریلوی ناول نگار رچرڈ فلینگن نے مین بوکرکا پرائز جیت لیا،لندن کے گلڈ ہال میں منعقدہ تقریب میں دنیا بھر کے مختلف ناول نگار نے شرکت کی ، ایونٹ میں آسٹریلوی ناول نگار رچرڈ فلینگن کو ان کے ناول دی نیرو روڈ ٹوڈیپ نارتھ کیلئے دی مین بوکر پرائزسے نوازا گیا،تریپن سالہ فلینگن کو یہ ایوارڈ برطانوی شہزادہ چارلس اور اہلیہ ڈچسس آف کارن وال نے دیا، زمانہ جنگ سے متعلق لکھنے والے اس ناول کیلئے ہیں پچاس ہزار پاؤنڈ بطور انعام بھی ملے ،اس موقع پر رچرڈ فلینگن نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں اس انعام کو لاٹری کی مانند سمجھا جاتا ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ یہ ناول انہوں نے اپنے والد کی زندگی سے متاثر ہو کر لکھا جو جنگ عظیم دوم میں جاپان میں قیدی کی زندگی گزاری ۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 12:00:57