جلد پاکستان کا دورہ کرونگا، بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا اعلان

پیر 23 مئی 2022 20:52

جلد پاکستان کا دورہ کرونگا، بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) نامور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے اپنے پاکستانی پرستاروں کو یہ نوید سناتے ہوئے خوش کردیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔خیال رہے کہ گلوکار ارجیت سنگھ کئی دلوں کو چھولینے والے گیتوں کے گائیک ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی بنگال کے علاقے مرشدآباد میں پیدا ہونے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ نے اس اختتام ہفتہ پر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ارجیت کی جانب سے اپنے متوقع دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کی جس پر لوگوں نے اس پر ان کا خوب خیرمقدم کیا۔ ارجیت کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 20:52:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :