بابی دیول نے مداح کے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ سنادیا

پیر 23 مئی 2022 21:02

بابی دیول نے مداح کے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ سنادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو بابی دیول نے چند برس قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کو یاد کیا جب انہیں ان کی ایک پرستار خاتون نے پکڑے رکھا اور کئی منٹ تک جانے نہیں دیا، یہاں تک بابی کے مطابق انہوں نے خاتون کو ہٹا کر نکلنے کی ناکام کوشش بھی کی۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بابی دیول نے اس واقعے کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ حیران رہ گئے اور سوچنے لگے کہ اس صورتحال سے کیسے نبرد آزما ہوا جائے لیکن ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بابی نے کہا کہ وہ اس وقت بہت ہی شرمیلے تھے اور ایسے مواقعوں پر گھبراہٹ اور شرم سے پریشان ہوجاتے جب پرستار ان سے اس قسم کے والہانہ انداز اپناتے تھے۔سن 1995 میں فلم برسات میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کرنے والے بابی کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانی میں بہت ہی شرمیلے تھے۔انہیں فلم برسات میں شاندار پرفارمنس پر بہترین مرد اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔حال ہی میں انہوں نے ’کلاس آف 83‘ اور ’آشرم‘ میں پرفارم کیا۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 21:02:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :