ٹام کروزکانزفلم فیسٹیول میں شرکت کرنے پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے

پیر 23 مئی 2022 21:02

ٹام کروزکانزفلم فیسٹیول میں شرکت کرنے پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے پچھلی تین دہائیوں میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے پر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ٹام کروز کے کانز فلم فیسٹیول میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے کی ایک وجہ ان کے جوتے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

فلمی میلے میں اداکار کی شرکت سے یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ اٴْنہوں نے اس فیسٹیول میں جو جوتے پہنے ہوئے تھے ان میں اضافی تلی(insoles) لگوائے تھے تاکہ ان کا قد لمبا نظر آئے۔

مداحوں نے ٹام کروز کے قد میں نظر آنے والے فرق کو اس وقت نوٹس کیا جب اٴْنہیں کانز فلم فیسٹیول میں شریک ڈچز آف کیمبرج، کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ریڈ کارپیٹ پر چلتے ہوئے دیکھا۔خیال رہے کہ ٹام کروز کا کانز فلم فیسٹیول میں تاریخی استقبال کیا گیا، ان کی تقریب میں آمد کے موقع پر فرانسیسی طیاروں نے سلامی بھی دی۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 21:02:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :