فنکاروں نے ملتان کے ضمنی انتخابات میں عامر ڈوگرکی کامیابی کو ملک میں بڑی تبدیلی قرار دیدیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:20

فنکاروں نے ملتان کے ضمنی انتخابات میں عامر ڈوگرکی کامیابی کو ملک میں بڑی تبدیلی قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) اداکارہ زاراا کبر ،ثنا ء ،صوبیہ خان ،کاجل چوہدری ،کاشف محمود ،گلوکار ابرا ر الحق اورسلمان علی نے ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عامر ڈوگر کی کامیابی کو ملک میں بڑی تبدیلی قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فنکاروں کا کہنا ہے کہ ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ ا ب عوام واقعی ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی مدد کے باوجود جاوید ہاشمی کا انتخابات ہارنا حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے جاوید ہاشمی کی شکست میں مرکزی کردار اد ا کیا ہے مگر یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ملتان کے عوام نے آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرکے تبدیلی کی لہر میں پہلی کیل ٹھوک دی ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 16:20:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :