سابق مس ورلڈ منوشی چھلر کی بولی وڈ میں انٹری

منوشی چھلر کی پہلی فلم’’پرتھوی راج‘‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

بدھ 25 مئی 2022 11:59

سابق مس ورلڈ منوشی چھلر کی بولی وڈ میں انٹری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) سابق ’مس ورلڈ‘ بھارتی حسینہ منوشی چھلر کی پہلی فلم’ ’پرتھوی راج‘‘ کا ٹریلر اور گانے ریلیز کردیے گئے اور فلم کو آئندہ ماہ پیش کردیا جائے گا۔منوشی چھلر 2017 میں بھارت سے ’مس ورلڈ‘ منتخب ہوئی تھیں، ان سے قبل بھارت کے سر 17 برس قبل ’مس ورلڈ‘ کا تاج سجا تھا۔’مس ورلڈ‘ منتخب ہونے کے بعد منوشی چھلر نے جہاں ماڈلنگ کا کیریئر شروع کیا تھا، وہیں خبریں تھیں کہ وہ بولی وڈ میں بھی انٹری دیں گی اور سال 2019 میں انہوں نے فلموں میں آنے کی تصدیق کردی تھی۔

(جاری ہے)

اب طویل تاخیر کے بعد ان کی آنے والی پہلی فلم ’پرتھوی راج‘ کا ٹریلر اور گانے کے ٹیزرز جاری کردیے گئے، جن میں انہیں ہندو بادشاہ کی اہلیہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔منوشی چھلر بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ ’پرتھوی راج‘ سے فلمی کیریئر شروع کرنے جا رہی ہیں، ان کے ہیرو ان سے عمر میں کم از کم 25 برس بڑے ہیں۔’پرتھوی راج‘ ہندوؤں کے سابق بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ہے، جس میں اکشے کمار ہندو بادشاہ کے روپ میں جب کہ منوشی چھلر ان کی اہلیہ مہارانی سنیوگیتا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 11:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :