’ٹاپ گن:میوریک‘ ایک ہفتے میں ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کما سکتی ہے‘ امریکی میگزین
بے پناہ شہرت کے باوجود ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ٹام کروز کی کوئی فلم پہلے ہی ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرے
جمعرات 26 مئی 2022 11:59
(جاری ہے)
ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی ٹام کروز کی فلم ’وار آف دی ورلڈز‘ ہے، یہ فلم سنہ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے پہلے ہی ہفتے میں 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
بعدازاں 2012 میں ریلیز ہونے والی ’مشن امپوسیبل - فال آؤٹ‘ جس نے مجموعی طور پر 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا لیکن یہ فلم بھی پہلے ہفتے میں 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کرسکی تھی۔تاہم رپورٹ کی روشنی میں اگر 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تخمینہ درست ثابت ہوگیا تو ’ٹاپ گن:میوریک‘ کمائی کے اعتبار سے اس سال کی تیسری سب سے بہترین اوپننگ والی فلم بن جائے گی۔رواں سال ریلیز ہونے والی ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ اور ’بیٹ مین‘ نے پہلے ہی ہفتے بالترتیب 18 کروڑ 70 لاکھ اور 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔خیال رہے کہ ’ٹاپ گن:میوریک‘ ٹام کروز کی مشہور زمانہ فلم ’ٹاپ گن‘ کا سیکوئیل ہے، اس سیریز کی پہلی فلم 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم نے ٹام کروز کے متعلق یہ تاثر قائم کردیا تھا کہ وہ ایک نفع بخش اداکار ہیں، ٹاپ گن کا بجٹ صرف ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا لیکن اس نے مجموعی طور پر 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Abhishek Kapoor
Ahmad Ali Butt
hans zimmer
Reham Khan
Emmanuelle Béart
Kabir Bedi
Chris Pine
Nargis Fakhri
Patrick Schwarzenegger
Salma Hayek
Jodie Sweetin
Sienna Miller
Showbiz News In Urdu
-
معروف اداکاراسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راو حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
کرسٹوفرنولان نے میرا ہالی وڈ کیرئیر ختم ہوتے ہوتے بچا لیاتھا،این ہیتھ وے
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی