پریڈیٹر5 ‘‘پری’’ کا ٹریلر جاری‘فلم 5اگست کو ریلیز ہو گی

جمعرات 26 مئی 2022 11:59

پریڈیٹر5 ‘‘پری’’ کا ٹریلر جاری‘فلم 5اگست کو ریلیز ہو گی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پریڈیٹر سنسنی پھیلانے پھر آگیا، ماضی کی شہرہ آفاق ایکشن تھرلر فلم پریڈیٹر کے پانچویں سیکیوئل ‘‘پری’’ کا ٹریلر جاری کردیاگیا، فلم پانچ اگست کوریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پانچویں پریڈیٹر فلم کے آفیشل ٹیزر کا باضابطہ عنوان پری ہے، یہ پہلا ٹریلر زیادہ کچھ ظاہر نہیں کرتا ہے لیکن زمین پر خلاباز شکاری کی واپسی کو بتاتا ہے، اس مخلوق نے چھپے رہنے اور جدید انسانی جنگجوؤں کو دیکھنے کا انتخاب کیا، ان کی ٹیکنالوجی کے طریقوں کا مطالعہ کیا۔ رفتہ رفتہ، اس شکاری نے جدید فوجی لڑاکا کی طرح بکتر اور سامان چرایا اور بنایا۔فلم 5 اگست کوریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/05/2022 - 11:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :