درخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوو موٹو ہو، ادا کار جمال شاہ

جمعرات 26 مئی 2022 13:44

درخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوو موٹو ہو، ادا کار جمال شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) سینئر اداکار جمال شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے درختوں کو آگ لگانے کے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوو موٹو ہو۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمال شاہ نے کہا کہ میں نے کہا تھا تمام پارٹیوں کو باہر نکلنا چاہیے تھا تاکہ حقیقی عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوتا اور بیچارے درخت ایسے نہ جلتے۔

(جاری ہے)

ایک صارف کی جانب سے اس واقعے کا سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا گیا جس پر اداکار نے تبصرہ کیا کہ درخت جل رہے ہیں سپریم کورٹ تو نہیں کہ سوو موٹو ہو۔واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی تھی۔پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ بھجانیکیلئے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دئیے۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 13:44:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :