گلوکار افضل ماہی اور وفا شہزادی کا نیا ڈیوٹ سونگ’’آجا دونویں چلیئے جھنگ سوہنیئے‘‘ ریلیز کردیاگیا

جمعرات 26 مئی 2022 16:26

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) معروف گلوکار افضل ماہی اور وفاشہزادی کا نیا ڈیوٹ سونگ’’آجا دونویں چلیئے جھنگ سوہنیئے‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ڈیوٹ گانے کو گذشتہ روز شاہین سٹوڈیو نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے اس گانے کی شاعری جاوید اقبال خاکی کی لکھی ہوئی ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہے ڈی اوپی ایم موسیٰ اور ایڈیٹنگ فراز علی نے کی ہے اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیاکی ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی تمام تر شوٹنگ جھنگ کے مضافات میں مکمل کی گئی ہے اس گانے کو پہلے روز ہی دس ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کی ویورشپ میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ایک ملاقات کے دوران افضل ماہی اور وفا شہزادی نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وہ متعدد ڈیوٹ گاچکے ہیں جنہوں نے بے حد مقبولیت حاصل کی تھی مگر اس گانے کو ان کے پرستار بہت پذیرائی سے نواز رہے ہیں۔افضل ماہی کا کہنا تھا کہ اانشاء اللہ وہ پرستاروں کی فرمائش پر اوربھی ڈیوٹ سونگ ریکارڈ کروائیں گے جو ان کی پسندکے عین مطابق ہونگے۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 16:26:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :