نوجوان بھارتی ماڈل نے خودکشی کرلی

کیریئر کے مواقع کی کمی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہی ہوں، ماڈل کی لاش کے قریب سے نوٹ برآمد

جمعرات 26 مئی 2022 18:32

نوجوان بھارتی ماڈل نے خودکشی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) بھارت کی نوجوان ماڈل بدیشا ڈی مجمدر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گزشتہ روز شام کولکتہ کے ناگر بازار میں واقع اپارٹمنٹ میں پڑوسیوں نے دروازہ توڑا تو بدیشا ڈی مجمدر کی لاش ملی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 21 سالہ ماڈل بدیشا کولکتہ میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گزشتہ شام ماڈل کے پڑوسیوں نے اس کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا تو بدیشا کی لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ لاش کے قریب سے ایک نوٹ ملا ہے جس میں لکھا تھا کہ وہ کیریئر کے مواقع کی کمی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ماڈل کا تعلق کولکتہ کے ایک شمالی مضافاتی علاقے سے تھا اور وہ برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹس میں ایک مقبول چہرہ تھیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 18:32:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :