منیب بٹ اور فیروز خان، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہمت اور بہادری کے معترف

جمعہ 27 مئی 2022 00:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ اور فیروز خان نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہمت اور بہادری کی تعریف کی ہے۔اداکار منیب بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو روکنے کے لیے ان کی گاڑی پر دھاوا بولنے کی ویڈیو شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی گئی لیکن اس کے باوجود بھی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقی بااختیاری ہے۔دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ڈاکٹر یاسمین کی اس جرت اور بہادری کی حوصلہ افضائی کے لیے کی گئی پوسٹ شیئر کی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر صاحبہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہیہ جیت ہے ڈاکٹر یاسمین کی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر یاسمین ایک جنگجو اور محبِ وطن خاتون ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 00:28:37