منت ہائوس کی تزین و آرائش کے معاملے میں بالکل بھی دخل دینے کی اجازت نہیں ،شاہ رخ خان

جمعہ 27 مئی 2022 00:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ گھر کے کچھ معاملات ایسے ہیں جن میں مجھے دخل دینے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری اہلیہ، انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان مجھے اپنے گھر منت ہائوس کی تزین و آرائش کے معاملے میں بالکل بھی دخل دینے کی اجازت نہیں دیتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے گھر کے لیے جو بھی سامان خریدا گیا ہے، وہ سب میری بیوی گوری نے خریدا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گوری نے مجھ سے کہا ہے کہ مجھے گھر کی تزین وآرائش کے معاملے میں دخل دینے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ وہ خود ایک شاندار ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیسے کہ جب بھی میں چاہوں جاکر ٹیلی ویژن خرید کر لائوں اور جس کمرے میں چاہوں رکھ دوں یا کسی بھی جگہ پر رکھ دوں، کوئی مجھ سے سوال نہیں پوچھتا اور خدا کی قسم یہ سچائی ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 00:28:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :