کرن جوہر کی سالگرہ پر عامرخان اور کرن راو کی ایک ساتھ انٹری، تصاویر وائرل

جمعہ 27 مئی 2022 00:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) بھارتی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ہدایتکار کرن جوہر کی سالگرہ میں اپنی سابقہ اہلیہ، کِرن را کے ہمراہ شرکت کی۔گزشتہ شب بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پوری فلم انڈسٹری کو دعوت دی گئی۔

(جاری ہے)

اس دعوت میں بالی ووڈ کے متعدد معروف جوڑوں نے ایک ساتھ شرکت کی جبکہ سب کی نظریں سابق جوڑی عامر خان اور کِرن را کے ایک ساتھ تقریب میں آنے اور ایک ساتھ تصویریں بنوانے پر جمی رہیں۔

جہاں عامر خان اور کرن را کے ایک ساتھ سالگرہ میں شرکت کرنے پر مداح حیران تھے وہیں معروف اداکار ہریتھک روشن نے بھی اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ پہلی بار کسی تقریب میں کپل (couple) کے طور پر شرکت کی۔دوسری جانب ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزا بھی اپنے بوائے فرینڈ ارسلان گونی کے ہمراہ نظر آئیں۔اس جوڑی کی طلاق کو تقریبا ایک سال مکمل ہونے والا ہے جبکہ اِنہیں اکثر اوقات ہی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت ہوئے دیکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 00:28:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :