کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر سپر ہٹ، 75 کروڑ کا بزنس کرلیا

جمعرات 26 مئی 2022 20:48

کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر سپر ہٹ، 75 کروڑ کا بزنس کرلیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) بالی ووڈ کی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر سپٴْر ہٹ ہوگئی، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک فلم کے 47 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں، انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے جمعہ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اکشے کمار اور ودیا بالن کی سال 2007 میں ریلیز کی جانی والی مشہور فلم بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے۔ جس میں کارتک آریان کیارہ اڈوانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/05/2022 - 20:48:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :