منشیات کیس، آریان خان کلیئر قرار، سمیر واکھنڈے کا تبصرہ کرنے سے انکار

جمعہ 27 مئی 2022 16:27

منشیات کیس، آریان خان کلیئر قرار، سمیر واکھنڈے کا تبصرہ کرنے سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چِٹ مل گئی لیکن این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے جنہوں نے آریان خان کو ممبئی کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا، انہوں سے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا۔سمیر واکھنڈے نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہا کہ معذرت میں تبصرہ نہیں کر سکتا، میں این سی بی میں نہیں ہوں، این سی بی حکام سے بات کریں۔

وقت اشاعت : 27/05/2022 - 16:27:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :