17سال کی محبت کے بعد ہنسل مہتا اور سفینہ حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

زندگی میں ہمیشہ کی طرح یہ بھی اچانک تھا ،ہماری دعائیں سچی تھیں، آخر کار پیار باقی سب چیزوں پر حاوی ہوجاتا ہے،ہنسل مہتا

جمعہ 27 مئی 2022 16:27

17سال کی محبت کے بعد ہنسل مہتا اور سفینہ حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) مشہور بھارتی پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر ہنسل مہتا نے 54سال کی عمر میں طویل عرصے سے اپنی پارٹنر سفینہ حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر انہیں اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرکے انہوں نے سب کو حیران کردیا۔ ہنسل مہتا کی شادی کی تصاویر پر بھارتی شوبز شخصیات کے زبردست کمنٹس آرہے ہیں۔

راج کمار راو، منوج باجپائی، وشال بھاردواج، انوبھو سنہا، شیف رنویر برار سمیت کئی شخصیات نیدونوں کو شادی کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

پرتیک گاندھی نے کمنٹ کیا کہ یہ پیار ہے اور یہ قابل ترغیب بھی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ہنسل مہتا نے کئی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو سفینہ حسین کے ساتھ شادی کی جھلک دکھائی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنسل اور سفینہ دونوں شادی کے دستاویزات پر دستخط کر رہے ہیں۔

ہنسل مہتا نے لکھا کہ زندگی میں ہمیشہ کی طرح یہ بھی اچانک تھا حالانکہ ہماری دعائیں سچی تھیں، آخر کار پیار باقی سب چیزوں پر حاوی ہوجاتا ہے۔ شادی کے دن ہنسل مہتا جہاں ہلکے براون کلر کے کوٹ اور ٹی شرٹ میں نظر آئے تو وہیں سفینہ نے گلابی رنگ کی شلوار قمیض پہنی۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 16:27:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :