معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 29 سال ہوگئے

ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر نے والی رانی نے اردو کیساتھ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا

جمعہ 27 مئی 2022 16:27

معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 29 سال ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی اداکارہ رانی کی گزشتہ روز 29ویں برسی منائی گئی۔انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ناصرہ المعروف رانی کی 29ویں برسی منائی گئی ۔اداکارہ کی ابتدائی فلمیں فلاپ رہیں اور کہا جانے لگا کہ رانی جس فلم میں ہوتی ہیں وہ فلاپ ہو جاتی ہے لیکن رانی کی قسمت کا ستارا چمکا اور انہوں نے اپنے ناقدین کو ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم دینے والی اس اداکارہ نے انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ اس کے بعد انہوں نے فلم موج میلہ میں کام کیا، رانی نے اپنے دور کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی فلم اسٹار شاہد اور وحید مراد کے ساتھ بہت سراہی جاتی تھی۔ہر کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دینے والی رانی نے اردو کے ساتھ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا اورخوب نام کمایا، اداکارہ کو رقص پربھی مہارت حاصل تھی۔1968میں اداکارہ کی 9فلمیں ریلیز ہوئیں اور ان میں سے تقریبا فلمیںہٹ رہیں یہ وہ دور تھا جب رانی لالی ووڈ پر چھاگئی تھیں اورہر فلمساز کی پہلی ترجیح بن چکی تھیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 16:27:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :