الحمرا میں یوم تکبیر کی مناسبت سے پینٹنگ مقابلہ کل ہوگا

جمعہ 27 مئی 2022 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مصوری کا مقابلہ بعنوان ڈے آف گریٹی ٹیوڈ 28مئی بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا جس میں نامور ادیب،شاعر،ڈرامہ نویس اور ستارہ امتیاز امجد اسلام امجد مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقارعلی زلفی نے نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منی ہارون نے بریفنگ دی ۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ مقابلہ میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کا کا م آویزاں کیا جائے گا،مقابلہ کا مقصد ایٹمی طاقت بننے کے سفر کو پینٹنگ کے ذریعے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے۔نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو 50دوسری کیلئے 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے کاانعام دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 19:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :