اداکاری و گلوکاری کے بعد حرا مانی نے یوٹیوب چینل کھول لیا، پرفیوم متعارف کرادیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:53

اداکاری و گلوکاری کے بعد حرا مانی نے یوٹیوب چینل کھول لیا، پرفیوم متعارف کرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) حرا مانی نے یوٹیوب چینل متعارف کروانے کے بعد کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے پرفیوم بھی متعارف کرادیا۔ حرا مانی نے انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی مداحوں کو سرپرائز دیئے ہیں، انہوں نے پہلی اداکاری کی، پھر کامیڈی کی اور پھر انہوں نے میزبانی میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بعد ازاں گلوکاری بھی کی اور ڈراموں میں رونے دھونے کے کردار بھی ادا کیے مگر اب وہ جلد ہی مداحوں کو نیا سرپرائز دینے والی ہیں۔بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کو متعارف کرانے سمیت اپنا پرفیوم متعارف کرانے کا اعلان کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔انہوں نے یوٹیوب چینل کھولتے ہی اس میں پہلی ویڈیو اپنے پرفیوم کی تشہیر کی اپ لوڈ کی اور وہ سرخ لباس میں دکھائی دیں۔انہوں نے سرخ لباس میں اپنے نام سے متعارف کرائے گئے پرفیوم کی بوتل بھی دکھائی۔حرا مانی کی طرح ہی متعدد شوبز شخصیات نے پرفیومز متعارف کرانے کے لیے بیوٹی برانڈز اور کلاتھنگ برانڈز بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 23:53:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :