پاکستانی فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ہفتہ 28 مئی 2022 22:30

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پاکستانی ڈائریکٹر،رائٹراوراداکارصائم صادق کی فلم جوائے لینڈ نے فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول کا دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستانی شارٹ فلم جوائے لینڈنے کانز فلم فیسٹیول میں ان سرٹن ریگارڈ کیٹیگری کا جیوری پرائزجیتا ہے جو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ مانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

صائم صادق اور ثروت گیلانی نے اپنی انسٹااسٹوریزمیں یہ خوشبری فالوورز کے ساتھ شیئرکی، اس سے قبل علینا نے ایوارڈ جیتنے سے قبل فلم کی سکریننگ کے لمحات کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے دعاکی درخواست بھی کی تھی۔ٹوئٹرپرہیش ٹیگ کے ساتھ جوائے لینڈ ٹاپ ٹرینڈزمیں بھی شامل ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اور معروف شوبز شخصیات سمیت دیگرصارفین اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے ۔ صائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ ‘میں ثانیہ سعید، ثنا جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی ،راستی فاروق سمیت دیگراداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 22:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :