شاہ رخ خان اور گوری نے آریان کو منشیات نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، ارباز مرچنٹ

ہفتہ 28 مئی 2022 22:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) کروز ڈرگز کیس کی تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو دیئے گئے ایک بیان میں ملزم ارباز مرچنٹ نے کہا ہے کہ ان کے دوست آریان خان کو اس کے والدین نے منشیات کا استعمال نہ کرنے کو کہا تھا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز ڈرگز کیس میں کلین چٹ دے دی ہے۔

(جاری ہے)

این سی بی کی چارج شیٹ کے مطابق، ارباز مرچنٹ جسے اس کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ آریان خان نے اسے بتایا کہ اس کے والدین نے اسے مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں، خاص طور پر منشیات کا استعمال۔ارباز مرچنٹ نے اپنے بیانات میں آریان خان کے ملوث ہونے کی بار بار تردید کی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آریان نے ان سے کہا کہ وہ کروز پر کوئی منشیات نہ لائے کیونکہ این سی بی فعال ہے۔

تاہم، ارباز پھر بھی اپنے جوتوں میں تھوڑا سا گانجہ خود استعمال کرنے کیلئے لے آئے۔ارباز نے کہا کہ آریان اور وہ گہرے دوست تھے اور وہ کبھی کبھار خود کو پرسکون کرنے کیلئے چرس کا استعمال کرتا تھا۔این سی بی نے تحقیقات کے دوران آریان اور ارباز کے دیگر دوستوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 22:33:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :