غربت کے اندھیرے سے نکلنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ اختیار نہیں کیا‘ پائل چوہدری

اتوار 19 اکتوبر 2014 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں مسلسل محنت سے موجود ہ مقام تک پہنچی ہوں،آ ج بھی اپنا ماضی بھی یاد ہے کہ میں نے کس طرح کٹھن حالات میں برے دن گزارے ہیں ۔

(جاری ہے)

” این این آئی “ سے گفتگو کر تے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ غربت کے اندھیرے سے نکلنے کے لئے کوئی شارٹ کٹ اختیار نہیں کیا بلکہ مسلسل محنت اورآ گے بڑھنے کی لگن سے کام کیا اور خدا کے فضل سے آ ج میں مقبولیت اور شہرت کے اس مقام پر ہوں جس کی لوگ خواہش کر تے ہیں ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز کے ساتھ اپنی گھریلو ذمہ داریا ں بھی احسن طریقے سے پوری کر تی ہوں جو ہر لڑکی کو کرنی بھی چاہیے ۔میں باتوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہوں اور جس نے بھی یہ لائحہ عمل اختیا ر کیاتو یقینا کامیابیاں اسکے قدم چومتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 12:03:01

Rlated Stars :